ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی

ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب کی سیاست میں ہلچل لانے کی کوشش، حکمران جماعت کے 21 ووٹوں کا فرق ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) متحرک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کی تبدیلی کے لیے کمر کس لی ہے۔ نمبر گیم پورے کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی، آزاد اور حکمران اتحاد کے ناراض اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اسمبلی میں حکومت کو صرف 21 ارکان کی برتری حاصل ہے، تبدیلی کے لیے مسلم لیگ (ن) نے 22 ارکان کو ٹارگٹ کرلیا ہے۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق حکمران جماعت اور اتحادی جماعت ق لیگ کے ملا کر کل 190 ارکان ہیں۔ مسلم لیگ ن 167 اور پیپلز پارٹی کے 7 اراکین ملا کر تعداد 174 ہے، 4 آزاد ارکان اسمبلی میں موجود ہیں۔ راہ حق پارٹی کے معاویہ اعظم بھی حکمران اتحاد کا حصہ ہیں، مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ وہ 4 آزاد اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ساتھ ملا کر حکومتی برتری ختم کرکے ایوان میں تبدیلی لائیں۔

اس مقصد کے لیے ن لیگ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکرحکمران جماعت کے اراکین توڑنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔