سرکاری سکولز میں جدید کچھ نہیں سب قدیم

سرکاری سکولز میں جدید کچھ نہیں سب قدیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) اٹھارہ ارب روپے سےسرکاری سکولوں میں سمارٹ بورڈلگانےکا منصوبہ ٹھپ ہوگیا، سمارٹ بورڈ کی مد میں 7000 سکولوں سے کروڑوں روپے اکٹھا کرنے کے باوجود کسی ایک سکول میں بھی سمارٹ بورڈ نہ لگ سکا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کروڑوں کی کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی میں ناکام ہے، سمارٹ بورڈ لگانےکے لیے7000 ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں سےکروڑوں روپےاکٹھے کرنے کےباوجود پنجاب کےکسی ایک سکول میں بھی سمارٹ بورڈ نہیں لگایاجاسکا، سمارٹ بورڈز کی خریداری کیلئے افسران کی لاہور میں غیرقانونی میٹنگز بلائی گئیں اور میٹنگ کیلئے افسران نے کروڑوں کا ٹی اے ڈی بھی وصول کیا، اس کےباوجودمحکمہ سکول ایجوکیشن افسران کیخلاف کارروائی نہ کرسکا۔

پنجاب ٹیچرزیونین کےصدرحافظ غلام محی الدین کا کہنا تھاکہ سمارٹ بورڈ کامنصوبہ ڈی پی آئی سیکنڈری مشتاق سیال نے شروع کیا، منصوبہ کا تمام پیسہ سابق وزیر تعلیم رانا مشہوداکٹھاکرکےملک سےفرارہوگئے ہیں، وزیرتعلیم مرادراس معاملہ کا نوٹس لیں،دوسری جانب وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ رانا مشہود ملک سے فرار ہیں انکے خلاف تمام معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer