عرفان ملک: خواتین کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ،2017میں گذشتہ 3سالوں سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے،2867واقعات سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعہ ہراساں کرنے میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے واضع کیا کہ پاکستان میں آبادی سے زیادہ انٹرنیٹ ڈیوائسز ہونے کی وجہ سے سائبر کرائم بڑھ رہا ہے۔ڈاکٹرعثمان نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سائبر کرائم کے نئے قانون کو منظور کیا گیا ۔ ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ نے سال2017میں بینکنگ فراڈ ، غیر قانونی کالنگ اورغیر رجسٹرڈ سموں سمیت سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنےکے کیسز کو ڈیل کررہاہے۔
2017میں خواتین کو ہراساں کرنے کے 2867واقعات رپورٹ ہوئے۔ جبکہ کریڈٹ کارڈ فراڈ کے پنجاب بھر میں 31 لکی ڈرا فراڈ کے 96 اور بینکنگ فراڈ کے 119 واقعات رپورٹ ہوئے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ خواتین جوکہ سوشل میڈیا پر شکار بن رہی ہیں ان کے لیے ایف آئی اے راز داری کے ساتھ اور خواتین افسران کی مدد سے کیسز کو ڈیل کر رہا ہے۔