ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلاٹوں کی غیرقانونی فروخت: نیب نےملوث ملزم گرفتارکرلیا

پلاٹوں کی غیرقانونی فروخت: نیب نےملوث ملزم گرفتارکرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نیب لاہور نے ایل ڈی اے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت کا ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم نے ایل ڈی اے ملازمین کی ملی بھگت سے کروڑوں مالیت کے پلاٹ فروخت کیے۔

تفصیلات کے مطابق مفرور ملزم حاجی عبدالقیوم کوغیر قانونی طور پر پلاٹس کی فروخت کے الزام میں نیب نے گرفتار کرلیا ۔ملزم عبدالقیوم ایل ڈی اے ملازمین کی باہمی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس فروخت کرتا رہا ہے۔دوران انکوائری بارہا طلب کرنےپر بھی عبدالقیوم پیش نہ ہوا۔ جبکہ ملزم 2010 میں مفرور قرار دیا گیا تھا۔

پلاٹس کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں نیب لاہور متعدد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاچکا ہے۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔