ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ تنظیموں کا احتجاج رنگ لے آیا، 184 اساتذہ کو ترقیاں مل گئیں

اساتذہ تنظیموں کا احتجاج رنگ لے آیا، 184 اساتذہ کو ترقیاں مل گئیں
کیپشن: city 42-teachers promotion
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 184 اساتذہ کو پے پیکج دے دیا، سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ کا کہنا ہے کہ ترقیوں کے آرڈر 31 اکتوبر سے قبل جاری کر دیئے جائیں گے۔

اساتذہ تنظیموں کا احتجاج رنگ لے آیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پے پیکج کے تحت ایک سو چوراسی اساتذہ کو ترقیاں دے دیں۔ سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ کے مطابق گریڈ 18 میں باون اور گریڈ 17 میں ایک سو بتیس اساتذہ کو ترقیاں دے دی گئیں ہیں۔

زاہد بشیر گورائیہ کا کہنا ہے کہ ان تمام اساتذہ کو 31 اکتوبر سے قبل آرڈر بھی جاری کردیئے جائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کی ترقیاں عرصہ دراز سے رُکی ہوئی تھیں جو اب دے دی گئی ہیں۔