ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 25 ہزار نئے ٹیکس گزاروں کا سراغ لگا لیا

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 25 ہزار نئے ٹیکس گزاروں کا سراغ لگا لیا
کیپشن: City42 - Punjab Revenue Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ): پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے بیس اضلاع میں ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے خفیہ سروے مکمل کرلیا، پی آر اے نے 25 ہزار نئے ٹیکس گزاروں کا سراغ لگا کر 16 ہزار کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے سروے مکمل کرلیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس نیٹ میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے 45 ہزار 763 ٹیکس گزار موجود ہیں۔ چیئرمین پی آر اے ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کی ہدایت پرچھ ماہ قبل ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے خفیہ سروے شروع کیا گیا تھا۔

 پی آراے نے سروے کے دوران 25 ہزار نئے ٹیکس گزاروں کا سراغ لگا لیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سروسز فراہم کرنے والے 16 ہزار کاروباری افراد کو نوٹسز جاری کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

 پنجاب ریونیو اتھارٹی حکام کا کہنا ہےکہ بقیہ 9 ہزار کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں۔