نواز شریف سے ناصر جنجوعہ کی طویل ملاقات، سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع

نواز شریف سے ناصر جنجوعہ کی طویل ملاقات، سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif meets Nasir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصرخان جنجوعہ نے 5 گھنٹے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور قومی سلامتی کے امور پر مشاورت کی گئی۔دونوں کی طویل ملاقات پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ نے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے مرکزی صدر نواز شریف کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی، یہ ملاقات پانچ گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران شریف خاندان کے قریبی عزیز اور معروف صنعتکار چودھری منیر کو بھی کچھ وقت کے لیے بلایا گیا اس ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،ور قومی سلامتی کے امور پر مشاورت کی گئی، ادھر اس ملاقات اور شہبازشریف کی سعودی عرب میں ملاقاتوں کو سیاسی حلقے دال میں کچھ کالا قرار دے رہے ہیں۔ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے، سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں