انجمن تاجرانِ پاکستان نے 31 اگست کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی

Anjuman e Tajiran e Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: انجمن تاجران پاکستان نے 31 اگست کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج کی کال دے دی۔

انجمن تاجران پاکستان کی جانب سے منگل کے روز بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف آب پارہ چوک اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔ تاجروں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی ۔

 تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں کا بجلی کے بلوں کے خلاف آبپارہ چوک میں احتجاج میں شریک تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تاجر برادری بجلی کے اضافی بل ادا نہیں کرسکتی ،حکومت اضافی بل واپس لے،31 اگست کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

  کراچی تاجر برادری نے یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا ،صدر آل پاکستان انجمن تاجران سندھ جاوید قریشی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ہڑتال ہوگی، حکومت کو عوام کی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے ۔