علی ساہی : ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں , پچز کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔
قذافی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ سٹیڈیم کے اردگرد صفائی کے ساتھ ساتھ سرچنگ کا کام بھی جاری ہے ۔ ایشیا کپ کے میچز کے لیےسٹیڈیم میں بھی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ میچز کے لیےسٹیڈیم میں تین پچز تیار کی جارہی ہیں۔پچز کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں تین ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا ۔