اشرف خان : پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)کا مالی بحران سنگین ہوگیا، درآمدی آر ایل این جی بھی مسئلہ بننے لگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر واجبات 740ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے ، درآمدی آر ایل این جی کے واجبات 451ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکے ہیں جبکہ پاور سیکٹر نے پی ایس او کو 182ارب روپے ادا کرنے ہیں جو کہ نگران حکومت کیلئے ایک اور بڑا چیلنج ہے ۔
بہت سے حکومتی محکمے پی ایس او کے نادہندہ ہیں، جن میں پی آئی اے بھی شامل ہے جس نے پی ایس او کو 108 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے،پی ایس او نے مقامی ریفائنرز کو مجموعی طور پر 36 ارب 40 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں اور درآمدی ایل این جی کی مد میں 154 ارب روپے کی بھی ادائیگی کرنی ہے،ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے مزید مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔