ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی گرفتاری سے بچ گئیں

بشریٰ بی بی گرفتاری سے بچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں حاضری لگا دی جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے دستخط کر دیے ہوں تو انہیں کمرہ عدالت سے روانہ کر دیں۔

وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے کہا کہ 12 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں نہیں ہوں گے، آج بشریٰ بی بی کو نیب نے شامل تفتیش کرنے کے لیے بلایا تھا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے بھی بشریٰ بی بی نے اٹک جیل جانا ہے، بشریٰ بی بی کو نیب کو بلانا ہی نہیں چاہیے، خاتون ہیں، سوالات فراہم کر دیں۔

اس موقع پر ڈیوٹی جج  نے پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں بلا کر کہا کہ آج بشریٰ بی بی دستیاب نہیں، کل نیب چلی جائیں تو مسئلہ تو نہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی معاملہ میری ڈومین میں نہیں، نیب بتائے گا۔