عا بد چو دھری :نوانکوٹ کے علاقے ڈھولنوال کے قریب بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق بڑا بھائی عمران نشے کا عادی تھا نشہ کے لیے چھوٹے بھائی سے پیسوں کا مطالبہ کیا ،نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر تلخ کلامی کے دوران تیش میں آ کر 30 سالہ بھائی عرفان کی اینٹوں کے وار سے جان لے لی،پولیس اور فرازک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔