(ویب ڈیسک)بجلی کے بلوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،درخواست شہری محمد لطیف نے دائر کی،درخواست میں چیئرمین واپڈا اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا گیا۔
شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں، ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس، الیکٹریسٹی ڈیوٹی و ٹیکسز وصول کئے جارہے ،اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کردیا جاتاہے۔
شہری نے استدعا کی کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے۔