(کومل اسلم)شہر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ،مطلع جزوی ابر آلود،ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہو گئی۔
لاہور کے علاقے انار کلی، موچی گیٹ، بانساں والا بازار، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، قلعہ گجر سنگھ، مال روڈ ، اپر مال، اسلام پورہ، بند روڈ، سمن آباد، چوبرجی، نشتر ٹاؤن، جیل روڈ، تاجپورہ، چوک ناخدا، اقبال ٹاؤن، جوہرٹاؤن میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ہیں، بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی،فضائی آلودگی کی شرح 87 فیصد کے ساتھ لاہور نویں نمبر پر آ گیا۔
دوسری جانب سید مراتب علی روڈ 187،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 82ریکارڈ جبکہ یو ایس قونصلیٹ 97 ،مال روڈ پر آلودگی کی شرح 74ریکارڈ کی گئی۔