دوران پرواز پائلٹ لڑپڑے،تھپڑوں اور مکوں کی بارش

دوران پرواز پائلٹ لڑپڑے،تھپڑوں اور مکوں کی بارش
کیپشن: Pilots Fight In Plane
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فرانسیسی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز دو پائلٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی سرکاری ایئرلائن ایئر فرانس کی پرواز میں تعینات دونوں پائلٹس کے درمیان جھگڑا رواں برس جون میں ہوا تھا لیکن واقعے کی رپورٹ اب منظر عام پر آئی ہے۔

سوئٹزر لینڈ کے اخبار لا ٹریبیون ( La Tribune) کے مطابق طیارے کے اڑان بھرنے کے فوری بعد کاک پٹ میں موجود پائلٹ اور معاون پائلٹ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ دونوں باہم دست گریبان ہوئے اور ایک نے تو دوسرے کو تھپڑ بھی دے مارا۔کاک پٹ سے شور کی آواز سن کر طیارے میں موجود دوسرا عملہ وہاں پہنچا اور انہوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔

فرانس میں فضائی معاملات کی تفتیش کرنے والے ادارے بی ای اے (BEA) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایئر فرانس کے کچھ پائلٹس رائج حفاظتی انتظامات کے ضابطوں کا بالکل خیال نہیں رکھتے۔

ایئر فرانس نے بی ای اے کی سفارشات پر عمل کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنیوا سے پیرس جانے والی پرواز پر سیکیورٹی کے مسئلے سے ایئر فرانس کا نام داغدار ہوا ہے۔

ایئر فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پائلٹس کے درمیان معاملہ فوراً طے پا گیا تھا اور پرواز میں بھی کسی قسم کا کوئی خلل نہیں پڑا تھا۔دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پائلٹ اپنے “مکمل طور پر نامناسب رویے” پر انتظامیہ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔