ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میچ کیوں ہارا؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی

Pakistan lost match
کیپشن: Pakistan lost match
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کی وجہ بتادی۔

انہوں نے کہا بیٹنگ میں ہم نے 10 سے 15 رنز کم بنانئے، فاسٹ باولرز نے میچ کو دلچسپ بنایا، میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوئی۔ میچ کی اختتامی تقریب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ نے جس جوش کے ساتھ باؤلنگ کی وہ شاندار تھی۔انہوں نے کہا کہ آخری اوور میں 15رنز بھی بچتے تو نتیجہ مختلف ہوتا لیکن ہارڈیک پانڈیا نے میچ اچھا فنش کیا۔

بابراعظم نے بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھانی، نسیم شاہ اور دوسروں نے زبردست بولنگ کی، خاص کر نوجوان بولر نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا ہارڈیک پانڈیا بھرپور فارم میں ہے، ہمیں اپنے تمام کھلاڑیوں پر مکمل بھرسہ ہے۔ میچ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ہارڈیک پانڈیا کو دیا گیا جنہوں نے 17 گیندوں پر 33 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور ناٹ آؤٹ رہے۔