ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران پرواز جہاز میں خاتون نے بچی کو جنم دے دیا  

دوران پرواز جہاز میں خاتون نے بچی کو جنم دے دیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افغانستان سے شہریوں کو برطانیہ لے جانے والی ترکش ائیر لائن میں خاتون نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر بچی کو جنم دے دیا ۔

  تفصیلات کے مطابق افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لئے استعمال ہونے والی پرواز مسافروں کو برمنگھم لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران 26 سالہ حاملہ خاتون سمیہ نوری کی طبیعت خراب ہو گئی۔ پرواز میں ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود نہ ہونے کے سبب جہاز کے عملے نے ہی بچی کی پیدائش میں مدد کی۔

ترکش  ائیرلائن نے بتایا کہ طیارے کو احتیاطی طور پر کویت میں اتارا گیا تھا تاہم خاتون اور بچی کے خیریت سے ہونے پر طیارہ دوبارہ برمنگھم کی جانب روانہ کر دیا گیا۔کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد خاتون اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ہمراہ افغانستان سے برمنگھم جارہی تھیں۔