(سعید احمد)مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ردوبدل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت تین روپے فی کلو کمی ہو گئی جس کے بعد مرغی کا گوشت 229 روپے سے کم ہو کر 226 روپے فی کلو ہو گیا۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 148روپے جبکہ پرچون ریٹ 156 روپے فی کلو جاری کیا گیا جبکہ فارمی انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہو گئے، انڈوں کی سرکاری قیمت 161 روپے فی درجن اور انڈوں کی پیٹی 4710 روپے کی ہو گئی۔