ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر میں ایک اور وبا نے سر اٹھا لیا

لاہو ر میں ایک اور وبا نے سر اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)شہر میں ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا، شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد  49 تک پہنچ گئی۔
مون سون کے دوران شہر پر ڈینگی کے بادل منڈلانے لگے ۔شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 49 تک پہنچ گئی، سی ای او ہیلتھ کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 47 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے جبکہ دو مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

کورونا کے باعث ڈینگی ٹیموں کی کورونا سنٹرز پر ڈیوٹیاں لگانے سے شہر بھر میں سرولنس کا عمل متاثر ہوا ،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ اور سی ای او نے میانی صاحب قبرستان کا دورہ کیا ، سرویلنس کا جائزہ لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز کا کہنا تھا کہ ڈینگی سرویلنس تیز کرنے کے لیے 4 ہزار ڈیلی ویجرز کو بھرتی کیا گیا ہے ، ہاٹ سپاٹس پر سرویلنس تیز کر دی گئی ہے ۔