وزیر اعلیٰ کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ،سکیورٹی امور کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ کا مرکزی کنٹرول روم کا دورہ،سکیورٹی امور کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی سول سیکرٹریٹ آمد،وزیراعلیٰ نےمحرم الحرام اوریوم عاشورپر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ نےمرکزی کنٹرول روم کے مختلف حصے دیکھ۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرکزی کنٹرول روم سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ کوبتایا گیا کہ مرکز ی کنٹرو ل روم میں سی سی ٹی وی کوریج، ڈیش بورڈاورمیڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔صوبہ بھر میں 37 ہزار 562مجالس اور9 ہزار 717جلوسوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب بھر میں منعقد ہونیوالی مجالس اورجلوسوں کی جیوٹیگنگ کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے جبکہ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ پُرامن فضا کے قیام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، جلوسوں کیلئے روٹ اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائےاور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں۔

عثمان بزدار نےکہاکہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ نے اشتعال انگیز تقاریر کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے ایس پی سٹی تصور اقبال نے09 محرم الحرام کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکارو افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے نولکھا میں ہونےوالی مجلس عزا سمیت تمام سیکورٹی امور کا جائزہ لیا،پوائنٹس پر لگی نفری کو چیک اوربریف کیا،،پولیس افسران نےمنتظمین جلوس و مجالس کو حکومتی احکامات اور ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایات دیں،ایس پی تصوراقبال کا کہنا تھا کہ تمام مجالس و جلوس کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer