9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈوسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر

9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈوسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام پورہ (عمر اسلم) نویں محرم الحرام کا شبیہہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پانڈو سٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، عزاداران نوحہ خوانی، ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر کے حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کربلا کی بس اتنی ہی کہانی ہے،یزید تھا، حسینؑ ہے، نواسہؑ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاہور سمیت  ملک بھر میں مجالس اور شبیہہ و ذوالجناح کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں، لاہور میں 9محرم الحرام کا جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔،  شبیہہ ذوالجناح کے جلوس سے قبل مجلس عزا برپا ہوئی جس میں علامہ قمرعباس مجاہد اہل بیت کےفضائل،مصائب بیان کیے۔

جلوس پانڈوسٹریٹ سے عالمگیر روڈ اورعالمگیر روڈ سے جلوس سراج بلڈنگ چوک پہنچا جہاں علامہ حسن عباس نقوی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔

یاد رہے کہ جلوس قیام پاکستان کے وقت سے نکالا جا رہا ہے، اُس وقت جلوس کے لائسنس ہولڈر سید محمد نقوی مرحوم تھے، اب لائسنس ہولڈر ان کے بیٹے سید ذوالفقار نقوی ہیں۔

سید محمد ذوالفقار نقوی کا جلوس کے روٹ کے حوالے سے کہناہے کہ  جلوس سراج بلڈنگ چوک سے بلاک سیداں، نوری بلڈنگ چوک، اسلامپورہ مین بازار، نیلی بارموڑ، بابا گراؤنڈ اور  سیکرٹریٹ سے پرانی انارکلی پہنچے گا جہاں حسن عباس نقوی کی امامت میں نمازمغربین ادا کی جائےگی۔جلوس کنگ ایڈورڈ روڈ سے خیمہ سادات پہنچے گا، جہاں واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا رات بارہ بجے پانڈوسٹریٹ پر ہی اختتام پذیر ہوگا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer