حسن علی: شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ، مرغی کا گوشت تین روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی ہے کہ قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہی، شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
زندہ مرغی دو روپے اضافے کے بعد ایک سو انسٹھ روپے جبکہ مرغی کا گوشت تین روپے اضافے کے بعد دو سو اکتیس روپے فی کلوگرام ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سبزیاں اور دالیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے۔