نیب ٹیم اپوزیشن لیڈر سے پوچھ گچھ کیلئے شہبازشریف کے گھر جائیگی

نیب ٹیم اپوزیشن لیڈر سے پوچھ گچھ کیلئے شہبازشریف کے گھر جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعود بٹ: شہباز شریف کی نیب پیشی سے مسلسل غیر حاضری کا معاملہ، نیب ٹیم لاہور ویسٹ مینجمنٹ کیس میں تفتیش کرنے آج شہباز شریف کی رہائش گاہ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نےلاہور ویسٹ مینجمنٹ کیس میں تین مرتبہ طلب کیا مگرشہباز شریف پیش نہیں ہوئے، ذرائع کے مطابق تین رکنی نیب ٹیم کل شہبازشریف کی رہائش گاہ پر7 سوالات بارے تحقیقات کرے گی۔  ذرائع کے مطابق سوال کیا جائے گا کہ محکمہ خزانہ اورقانونی رائے کی نفی کرتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی بنانے کی سمری کیوں منظورکی گئی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانےکی ضرورت کیوں پیش آئی۔

صفائی کمپنی بنانے سے قبل اس کے منافع، استحکام اورکم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھی یا نہیں، سوالنامہ میں لکھا گیا کہ کیا یہ بات درست ہےکہ کمپنی آئی سٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کے بغیر ٹھیکہ دیا گیا، غیر ملکی کمپنیوں کوتین سو بیس ملین ڈالرکا ٹھیکہ آوٹ سورس کرنےکا اختیار کس نے دیا تھا۔

صفائی کمپنی کوبغیر کسی جامع منصوبے کے بغیر بڑی تعداد میں قرضہ اورامداد دینے کا فیصلہ کیوں دیا گیا، نیب کے مطابق جو غیرقانونی اقدامات اٹھائے گئے اس سے پنجاب حکومت کواربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

بیرون ملک سے میاں شہباز شریف کے اکاونٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن کے شواہد بھی ملے ہیں، اس رقوم کے ذرائع کے حوالے سے بھی سوالات کیے جائیں گے، شہباز شریف سے چوہدری شوگرملز میں کی جانے والی سرمایہ کاری اورشیئرز سے متعلق بھی پوچھ گچھ ہو گی۔

Shazia Bashir

Content Writer