لیسکو کو نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ٹھان لی

07:17 PM, 29 Aug, 2018

محمد ساجد

شاہد ندیم:شہر میں وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے بجلی کے بلوں کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے، کمپنی نے بلوں کی وصولی کے لئے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لیسکو کے3ارب 28کروڑ 95لاکھ اداروں کی جانب واجب الادا ہیں،دستاویزات کے مطابق واسا لاہور84کروڑ،محکمہ آبپاشی34کروڑ ،پنجاب پولیس9کروڑ روپے، ٹی ایم اوداتا گنج بخش ٹاون9کروڑ جبکہ سول ایوی ایشن ائیرفورس8کروڑ کی نادہندہ ہے، اسی طرح ٹی ایم اے سمن آباد7کروڑ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 6کروڑ روپے، ٹی ایم اے اقبال ٹاون 7کروڑ،ٹی ایم اے شالامار 5کروڑ روپے، پنجاب یونیورسٹی 5کروڑ ،ٹی ایم اے راوی ٹاون 5 کروڑ، ٹی ایم اے گلبرگ4 کروڑ80لاکھ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی4 کروڑ، پنجاب ہائی وے3کروڑ72لاکھ،پاکستان پی ڈبلیو ڈی3کروڑ کی نادہندہ نکلی ہیں۔
دوسری جانب لاہور رنگ روڈ اتھارٹی3کروڑ ،ایل ڈی ا ے اڑھائی کروڑ، ٹی ایم اے واہگہ 2کروڑ 38،ٹی ایم اے نشتر ٹاون 2کروڑ 27لاکھ، ٹی ایم اے عزیز بھٹی ٹاون1کروڑ 93لاکھ ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ1کروڑ88لاکھ کی نادہندہ ہے ، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی 1کروڑ86لاکھ،ٹیپا ایک کروڑ 83لاکھ، ڈسٹرکٹ روڈز اینڈ بلڈنگزایک کروڑ67لاکھ،یو ای ٹی ایک کروڑ، پنجاب سیکرٹری سروسز 1کروڑ 42لاکھ ،سنٹرل ایکسائز لینڈ کسٹم1کروڑ 31لاکھ، وزارت ثقافت اینڈ سپورٹس1کروڑ جبکہ محکمہ آثار قدیمہ 1کروڑ کا نادہندہ ہے۔

مزیدخبریں