آبپاشی کا مسئلہ، بھارتی وفد کا پاکستانی کمیشن سے مذاکرات

آبپاشی کا مسئلہ، بھارتی وفد کا پاکستانی کمیشن سے مذاکرات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرام: بھارت کا انڈس واٹر نو رکنی وفد کا پاکستانی کمیشن کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور،30 اگست کو دوسرا سیشن ہوگا، مذاکرات کامیاب ہونے کی امید ہے یا نہیں فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انڈس واٹر کمیشن کے نو رکنی بھارتی وفد کا پاکستانی وفد کے ساتھ نیسپاک فیصل ٹاون میں مذاکرات کا پہلاسیشن اختتام پذیر ہوگیا۔ وفد کا پاکستان کے ساتھ 115ویں اجلاس تھا جسکی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ پردیب سکسینہ نے کی۔
مذاکرات میں پاکستان نے دریائے چناب پر 1500میگا واٹ کے پکل دول میگا پاور پراجیکٹ اور لوئر کلنائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈایزائن پر اعتراضات کیے تھے۔جبکہ پاکستان ایک بار بھر بھارت سے پراجیکٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی کا مطالبہ کرے گا۔ مذاکرات کا پہلا دور آٹھ گھنٹے جاری رہا۔جبکہ دوسرا دور کل 30اگست کو دوبارہ کیا جائے گاجسکے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer