ناکامی کے بعد گلوکارابرارالحق کو کامیابی کے آثار نظر آنے لگے

ناکامی کے بعد گلوکارابرارالحق کو کامیابی کے آثار نظر آنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ہائیکورٹ میں این اے 78 سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار گلوکار ابرارالحق کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے پی ٹی آئی کے امیدوار ابرارالحق کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار نے الیکشن کمیشن، احسن اقبال اور ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ این اے 78 میں دھاندلی کرکے مسلم لیگ ن کے امیدوار احسن اقبال کو جتوایا گیا، دھاندلی سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دی مگر کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔
درخواست گزار نے الیکشن کمیشن کو این اے 78 کے انتخاب میں دھاندلی سے متعلق انکوائری کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔عدالت نے ابرار الحق کو پانچ ستمبر کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer