ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر کھیل تیمور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

صوبائی وزیر کھیل تیمور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: City42 - Taimoor Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل اور یوتھ افئیرز تیمور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، کہتے ہیں کہ سر سے اخروٹ توڑنے جیسے مقابلوں کی بجائے حقیقی کھیلوں کا اہتمام کریں گے۔

سٹی 42 کے مطابق صوبائی وزیر کھیل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پنجاب اسٹیڈیم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور یوتھ افیئرز کے آفیشلز نے صوبائی وزیر کھیل کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عامر جان نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 120 کھیلوں کے منصوبے جاری ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اولمپک کمپلیکس تعمیر کرنے کی تجویز دی اور صوبائی وزیر کھیل کو یقین دلایا کہ کوشش کی جائے گی کہ جاری منصوبے دسمبر تک مکمل کر لیے جائیں۔

سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں یونین کونسل کی سطح تک لیجائی جائیں گی۔

کھیلوں اور یوتھ افیئرز کے منصوبوں پر بریفنگ کے بعد صوبائی وزیر کھیل نے وزیر اعظم کی درخت لگاؤ مہم کے تحت پنجاب اسٹیڈیم میں پودا لگایا۔

Sughra Afzal

Content Writer