واسا نے گٹروں کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کا حل ڈھونڈ لیا

واسا نے گٹروں کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کا حل ڈھونڈ لیا
کیپشن: City42 - WASA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) واسا نے شہر میں گٹروں کے ڈھکنوں کی چوری روکنےکا مسقل حل نکال لیا۔ واسا نے چین سے منگوائے گئے فائبر کے ڈھکن متعارف کرادیئے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں فائبر ڈھکنوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی آپریشنز اسلم نیازی، ڈی ایم ڈی انجنئیرنگ نوید مظہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی واسا میں ابتدائی طور پر چین سے دو ہزار فائبر گٹروں کے ڈھکن منگوائے گئے ہیں جو مرحلہ وار پورے شہر میں لگائے جائیں گے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ فائبر کے ڈھکنوں کو کباڑیے نہیں خریدتے لہذا اس کا چوری ہونے کا امکان نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  باہر سے منگوانے کے باعث فائبر ڈھکن کی قیمت کسٹم ڈیوٹی ڈالنے کے بعد اٹھارہ ہزار روپے ہے جبکہ یہ چالیس ٹن وزن برداشت کرسکتا ہے۔ کوشیش کریں گے پاکستان میں بھی یہ ڈھکن تیار کراسکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer