پی آئی سی میں بیڈز کی کمی، مریض ویل چیئر پر علاج کروانے پر مجبور

پی آئی سی میں بیڈز کی کمی، مریض ویل چیئر پر علاج کروانے پر مجبور
کیپشن: City42 - PIC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) حکومت بدل گئی مگر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی حالت نہ بدلی، ایمرجنسی میں بیڈز کی کمی کے باعث مریض ویل چیئر اور سٹریچر پر علاج کروانے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کی غرض سے آئے مریض خوار ہونے لگے۔ سینکڑوں مریضوں کو چیک کرنے کے لیے رات میں صرف ایک ڈاکٹر موجود ہوتا ہے، ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو اپنی باری کے لیے گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑتا ہے۔ بیڈز کم ہونے کی وجہ سے متعدد مریض ویل چیئرز پر علاج کروانے پر مجبور ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ مریضوں کو بلڈ ٹیسٹ کے لیے بھی گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مسائل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer