اپریل میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ، باغ  حویلی روڈ بند ہو گئی

29 Apr, 2024 | 09:21 PM

سٹی42: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کل رات سے بارش  اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارش سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔  حالیہ برفباری سے باغ  اور حویلی کا درمیانی راستہ منقطع ہو گیا ۔ 

اپریل کے آخری ہفتہ مین حویلی میں برفباری کے منظر کو علاقہ کے لوگ حیرت اور دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

 اسسٹنٹ کمشنر حویلی نے بتایا ہے کہ  شدید برفباری کے باعث لسڈنہ محمود گلی روڈ بند ہو گیئی۔  پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں برف میں  پھنس گئیں۔  ، شاہراہوں  کی بحالی کیلئے مشینری روانہ کر دی گی ہے۔

 مشینری با عملہ روانہ کر دی گئی ہے، جلد ہی روڈ بحال کر دی جائے گی ۔  شاہرات عملے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر ممتاز آباد بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں