سٹی42: پہلی سی ایم پنجاب بیس بال لیگ کی کامیابی کے بعد پرائم منسٹر لیگ کروانے کا فیصلہ، پاکستان فیڈریشن بیس بال حکام نے انٹرنیشنل لیگ کیلئے اقدامات شروع کر دیے۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر معظم خان سے ملاقات ہوئی جس میں کوآرڈینٹر امجد خان اور سرار نزاکت علی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر فخر شاہ جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال کا کہنا تھا کہ پی ایم بیس بال لیگ کیلئے آئی پی سی منسٹری سے جلد رابطہ کیا جائے گا, پی ایم بیس بال لیگ میں پہلی بار غیر ملکی کھلاڑی مدعو کیے جائیں گے, سی ایم پنجاب بیس بال لیگ میں بھی غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی انٹرنیشنل سطح پر لیگز کھیلنے کا موقع ملے سکے۔