ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت نے حکومت سے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مذنظر رکھا جائے گا۔
مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مذنظر رکھتے ہوئے آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے اور منگل کو حتمی ایجنڈا پر بات ہو گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 29, 2023
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےآئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔ منگل کو حتمی ایجنڈا پر بات ہو گی۔