ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریتی زنٹا  نے  پنجاب کنگز کے کھلاڑیوں کو 120 آلو والے پراٹھے کھلائے

Preity Zinta, Punjab Kings, IPL, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا  نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل 2009 کے دوران وہ ساوتھ افریقہ میں اپنی ٹیم کے جوانوں کے لئے آلو والے پراٹھے بنا بنا کر تھک گئیں لیکن ٹیم کے ارکان کھا کھا کر نہیں تھکے.

پریتی زنٹا نے پنجاب کنگز کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک شو کے دوران بتایا کہ ساوتھ افریقہ میں آئی پی ایل 2009 کے دوران ان کی ٹیم جس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی وہاں اچھے آلو والے پراٹھے بنانا کوئی نہیں جانتا تھا۔ اپنی ٹیم کے لڑکوں پر رحم کھا کر پریتی نے ہوٹل کے کچن اسٹاف سے کہا کہ وہ انہیں آلو والے پراٹھے بنانا سکھائیں گی۔

جب انہوں نے کچن  اسٹاف کو پراٹھے بنانا سکھایا تو  ٹیم کے لڑکوں نے فرمائش کی کہ وہ انہیں بھی آلو والے پراٹھے بنا کر کھلائیں۔پریتی نے بتایا کہ آلو والے پراٹھوں کی فرمائش پوری کرنے کے لئے انہوں نے ٹیم سے وعدہ لیا تھا کہ وہ آئندہ میچ جیت کر دکھائیں گے۔

ہربھجن سنگھ نے اس شو میں بتایا کہ 20 پراٹھے تو عرفان اکیلا کھا گیا ہو گا۔ پریتی  زنٹا نے بتایا کہ اس روز انہیں پتہ چلا کہ پنجاب کنگز کے لڑکے کتنا کھاتے ہیں۔ انہیں 120 آلو والے پراٹھے بنانا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ اس دن کے بعد انہوں نے آلو والے پراٹھے کبھی نہیں بنائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کنگز آئی پی ایل 2023 میں کل جمعہ کے روز لکھنئو سپر جائنٹس کے ساتھ اپنا میچ ہار گئی ہے۔