ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی سے اہم رابطہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شاہ محمود قریشی سے اہم رابطہ
کیپشن: Ishaq Dar, Shah Mehmood Qureshi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے اہم رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر حملے اور چادر چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ کاروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو پرویز الہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، ہم نے بھی ہمیشہ قانون کا سامنا کیا ہے پرویزالٰہی صاحب کو بھی تحقیقاتی اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔

Bilal Arshad

Content Writer