حکومت نے پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی

 حکومت نے پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن کی جانب سے یکم مئی سے سبسڈائزڈ گیس کی فراہمی ختم کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل، سپورٹس، سرجیکل، لیدر اور جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالر پر آر ایل این جی کی سپلائی ختم کر دی۔ یکم مئی سے تمام ایکسپورٹس سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ کر دیے گئے۔ ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این پر چار ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضآفی ادا کرنا ہوں گے۔

 آئی ایم ایف اور دیگر شعبوں کے مسلسل مطالبے پر وفاقی حکومت نے مراعات کا سلسلہ ختم کیا۔

واضح رہے وفاقی حکومت سالانہ 80 ارب سے زائد گیس پر سبسڈی ادا کر رہی تھی۔

Bilal Arshad

Content Writer