ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ کی کاپی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ میں بشارت نامی کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ اختیارات کاناجائز استعمال کر کے ٹھیکہ جات دینے کے الزام میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں پرویز الہی، فرنٹ مین سہیل اصغر، محکمہ ہائی وے سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ پل بنیاں والا تا چھیناں والا دو رویہ 9 کلو میٹر سڑک کا ٹھیکہ ٹھیکیدار مدثر عباس کو دیا گیا۔سہیل اصغر نے 50 لاکھ روپے رشوت کے عوض ٹھیکہ اپنی پسند کی کمپنی کر لیکر دیا۔ من پسند کمپنی کو دئیے گئے ٹھیکہ کی مالیت 10 کروڑ سے زائد تھی۔ٹھیکیدار کا کیا گیا کام غیر معیاری اور مقرر کردہ پیمانہ جات کے مطابق نہیں ہے۔کمپنی نے بینک گاڑنٹی کو بھی کمیشن اور رشوت کے عوض سکیم کی تکمیل سے قبل سے جاری کروا لیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق سہیل اصغر چوہدری پرویز الٰہی کا فرنٹ میں ہے۔