تیز ہوائیں، آندھی، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

تیز ہوائیں، آندھی، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات  کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، سندھ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی و جنوبی پنجاب، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ  شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

اتوار  کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام یا رات کے دوران چترال، دیر، سوات، کالام ، سیدوشریف، ایبٹ آباد، میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔جبکہ ساہیوال،لاہور،سیالکوٹ، بہاولنگر ، راولپنڈی، ناروال ، گجرانوالہ ، گجرات ،اٹک، جہلم ، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔مانسہرہ، کوہستان، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ اور مردان میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور،ڈیرہ غازی خان ،ملتان ، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer