عمران خان اور مریم نواز کے ہزاروں ٹویٹر فالوور کیوں غائب ہو گئے

Twitter, Elon Musk, Imran Khan, Maryam Nawaz, Shahbaz Sharif, Waseem Akram, Mahira Khan, Cricket, Showbiz, Fake Account, Ghoset Account, Social Media, City42
کیپشن: Maryam Nawaz and Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جمعہ کے روز عمران خان,مریم نواز ، وزیراعظم شہباز شریف، کرکٹ کھلاڑیوں اور شو بز سلیبریٹیز کے ہزاروں فالوور بیٹھے بٹھائے کم ہو گئے۔ 

 جمعہ کی شام بہت سے ٹوئٹر صارفین اپنے فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی پر حیران ہو گئے۔ فالوورز اچانک غائب ہونے کا سانحہ عام ٹویٹر صارفین کے ساتھ مشہور صحافیوں، شو بزنس شخصیات، کرکٹ کھلاڑیوں اور دیگر سلیبریٹیز کے علاوہ سیاستدانوں کے ساتھ بھی ہوا جن میں پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ نون کی لیڈر مریم نواز سر فہرست ہیں۔ یہ دونوں پاکستان کے ٹویٹر میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جن کے ٹویٹر فالوورز جمعہ کے روز کم ہو گئے۔ٹویٹر استعمال کرنے والے پاکستانی اب تک ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں اور انٹر نیٹ پر ادھر ادھر سرچ کر کے جاننا چاہ رہے ہیں کہ ان کے فالوور ایک ہی  دن میں کہاں غائب ہو گئے۔ بعض ٹوئٹر صارفین فالوورز میں کمی کو  ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کی اس پالیسی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ٹویٹر کو جعلی اکاونٹوں اور غیر فعال یعنی استعمال نہ کئے جانے والے اکاونٹس سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قیادت سنبھالی ہے تب سے ہی وہ 'بوٹس‘ یا جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی کے خلاف کریک ڈاؤن کے عزم کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ دس دسمبر ۲۰۲۲ کو انہوں نے بتایا تھا کہ ٹویٹر میںڈیڑھ ارب جعلی اکاونٹ بن چکے ہیں جنہیں وہ بند کرنا چاہتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کا تجزیہ کرنے والی کمپنی ’سوشل بلیڈ‘نے بھی تصدیق کی ہے کہ جمعے کے روز ٹوئٹر صارفین کے فالوورز میں یقینی طور پر کچھ نہ کچھ کمی دیکھی گئی ہے۔
تجزیاتی سوفٹ وئیرز کی مدد سے  تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا کہ ایک کروڑ 19 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والے عمران خان کے فالوورز میں جمعے کی شام ۱۱ ہزار ۸ سو سے زائد فالوورز کی کمی ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف، جن کے ٹوئٹر پر 66 لاکھ فالوورز ہیں، نان کے جمعہ سے اب تک آٹھ ہزار سے زیادہ فالوورز غائب ہو چکےہیں۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز جن کے فالوورز 80 لاکھ سے زیادہ ہیں، جمعے کی شام ان کے ۱۴ ہزار ۶سو کے قریب فالوورز مٹ گئے۔
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے  دو دن میں ۶۴۳۴ فالوور غائب ہوئے۔ جمعہ کو ان کے 3534 فالوورز کم ہوئے تو ہفتے کی صبح تک مزید 2900 کم ہوگئے۔
 وسیم اکرم کے بھی تین ہزار آٹھ سوسے زیادہ فالوور محض ایک ہی روز میں کم ہوئے۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے فالوورز بھی ڈھائی ہزار کے قریب کی کمی آئی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ لاکھوں فالوور رکھنے والے سیاستدانوں اور سلیبریٹیز کو کبھی اپنے فالوورز کی تعداد دیکھنے کی فرصت ہی نہیں ہوتی نہ انہیں یہ پتہ ہوتا ہے کہ انہیں کون کون فالو کر رہاہے۔ ان کے لئے ایک روز میں چند ہزار فالوور کم ہو  جانے کی کوئی اہمیت نہیں۔ تاہم دوسرا نکتہ نظر رکھنے والے کہتے ہیں کہ چونکہ غائب ہونے والے فالوورز کا تعلق ٹویٹر کی جعلی اور غیر فعال اکاونٹس بند کرنے کی پالیسی سے ہے اس لئے یہ بات اہم ہے کہ جعلی اکاونٹ بھی اہم سیاستدانوں کو فالو کر رہے تھے۔

ٹوئٹر پر فالوورز کی کمی کی بحث اپنی جگہ تاہم ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے ہی ٹویٹر کی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں ہوئیں اور اس پر انھیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن انھوں نے جعلی،غیر فعال اورسپیم اکاونٹس ختم کرنے کے کی پالیسی ترک نہیں کی۔

ڈیجیٹل رائٹس کی تنظیم ’بائٹس فار آل‘ کے عہدیدار شہزاد احمد  نے ٹویٹر میں  فالور کم ہونے  کی وجہ بوٹس یا فیک اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کو قرار دیا ہے۔
شہزاد احمد کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ایلگورتھم میں تبدیلیاں کی ہیں اور ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ایسے اکاؤنٹ بند کیے جا رہے ہیں اور کافی عرصے سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-04-29/news-1682767146-3975.jpg
وہ کہتے ہیں کہ اکثر لوگ یا کاروبار آپ کے فالوورز انھیں فیک اکاؤنٹس سے بڑھاتے ہیں۔بہت سے لوگ اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے باقاعدہ رقم خرچ کرتے ہیں جس میں بہت ساری سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ جن پر باقاعدہ تحقیق ہو چکی ہے۔

API Response:

انھوں نے بتایا کہ ٹوئٹر کی جانب سے ایسے غیر فعال اکاؤنٹ پر میسج آتا ہے کہ غالبا 72 گھنٹوں میں اس پر ریپلائی کریں اگر صارف کی جانب سے جواب نہیں اتا تو اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے۔