شہزاد خان : عوامی سواری بھی اب عوامی نہ رہی۔ہنڈا نے موٹرسائیکلز کی قیمتیں مزید 5 سے 15 ہزار تک بڑھا دیں ۔شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔
ہنڈا نے 5 ہزارروپے اضافے سے ہنڈا 70 سی سی کی قیمت 1 لاکھ 54 ہزار900 روپے کر دی ہے۔ جبکہ 5 ہزار اضافے سے سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 65 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی ۔6 ہزار اضافے سے پرائڈر 2 لاکھ 3 ہزار 900 ، 7 ہزار اضافے سے سی جی 125 ،2 لاکھ 29 ہزار 900 اور 10 ہزار اضافے سے سی جی 125 سپیشل 2 لاکھ 75 ہزار 900 کی ملے گی۔ اسی طرح 15 ہزار اضافے سے سی بی 125 ایف 3 لاکھ 80 ہزار 900۔15 ہزار اضافے سے سی بی 150 ایف 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔ ایک سال کے دوران عوامی سواری کی قیمتوں میں دوگناکےقریب اضافہ ہوا ہے۔