ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف ہسپتال زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

 شہبازشریف ہسپتال زور دار دھماکے سے گونج اٹھا
کیپشن: Multan Shahbaz Shareef Hospital
سورس: Facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملتان کے گھنٹہ گھر چوک کے قریب شہبازشریف ہسپتال میں دھماکاہوا ہے ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے گھنٹہ گھر چوک کے قریب شہبازشریف ہسپتال کی لیبارٹری میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے فوراً بعد لیبارٹری میں آگ لگ گئی تھی ، دھماکے کے نتیجے میں ہسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے ، پلرز گرنے سے کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تین افراد کے جھلسنے کی اطلاع موصول ہو ئی ہے ،جن میں سے دو کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،ادھر آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی مصروف عمل ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer