ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا سیاسی پاور شو؛ عمران خان کے مزید سنسنی خیز انکشافات

پی ٹی آئی کا سیاسی پاور شو؛ عمران خان کے مزید سنسنی خیز انکشافات
کیپشن: Imran Khan
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا ملتان میں سیاسی پاور،سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دو تین روز میں شریفوں کی کرپشن پر وائٹ پیپرقوم کے سامنے رکھوں گا،قوم ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی کہ آزاد رہنا ہے یا غلام رہنا، امریکا ہمیں تمہاری معافی کی کوئی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے کہا میں نے جلد اسلام آباد کی کال دینی ہے ،میں چاہتا ہوں میرے تمام لوگوں کو اسلام آباد آنے کے لیے تیار کیا جائے،حقیقی آزادی کے لیے 30 لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے،ہم نے اس سازش کو ناکام کرنا ہے، ہم نے اس ملک میں الیکشن کروانے ہیں،ہم نے فیصلہ کرنا ہے بیرونی طاقتوں کے غلام ہمارے ملک کے لیڈر نہیں ہوں گے,شہباز شریف نے مخالفین کے لوگ پولیس مقابلے میں مروائے.

شہباز شریف میر جعفر ہے، اس کے اوپر 40 ارب کے کرپشن کے کیسز ہیں، ان کو اسی لیے وزیر اعظم بنایا گیا کیوں کہ ان کا پیسا ملک سے باہر پڑا ہے، جس کا پیسا ملک سے باہر پڑا ہو وہ کبھی بھی سامراج کے خلاف نہیں بول سکتا،ان کی کرپشن پر وائٹ پیپر عوام کے سامنے پیش کروں گا،یہ قوم فیصلہ کرے گی کہ ہم نے آزاد ملک بن کر رہنا ہے یا غلام، یہ مافیا لوگوں کی کردار کشی کرتے ہیں لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں۔جب تک زندہ ہوں مقابلہ کروں گا۔

دو تین روز میں شریفوں کی کرپشن پر وائٹ پیپرقوم کے سامنے رکھوں گا،قوم ملک کےمستقبل کا فیصلہ کرے گی کہ آزاد رہنا ہے یا غلام رہنا،دوسرا مافیا وہ ہے جو کردار کشی کرتے ہیں لوگوں کو خوف دلاتے ہیں ڈراتے ہیں، امریکا ہمیں تمہاری معافی کی کوئی ضرورت نہیں،ہمارے 22 کروڑ لوگوں کی توہین کی گئی، ہمارے اوپر بوٹ پالشی کو بٹھا دیا گیا،ہم زبان سے ان کے خلاف جہاد کریں گے،اسلام آباد کا جو مارچ ہوگا یہ فیصلہ کرے گا کہ ملک نے کس طرف جاناہے۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ عید کے بعد پھر یہ میری کردار کشی کرنے کی کوشش کریں گے، عید کے بعد پھر یہ اسی طرح کی حرکت کرنے جا رہے ہیں،انہوں نے ایک خاتون کو پیسے دے کر 2018 میں کتاب لکھوائی،یہ وہ لوگ ہیں جہنوں نے جمائما پر جھوٹا کیس کیا، سازش کی گئی، پلاننگ کرکے انہیں ساتھ ملایاگیا۔آپ سب نےجنوبی پنجاب کےلوگوں کواسلام آبادکے لئےتیارکرناہے۔یہ تحریک ملک کی حقیقی آزادی کے لئےہوگی۔

عمران خان کا مزید کہناتھا کہ چیلنج کرتاہوں اسلام آبادمیں20لاکھ لوگوں کولائیں گے،یہ ہماری سب سےاہم ترین تحریک ہوگی، امریکا ہمیں تمہاری معافی کی کوئی ضرورت نہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer