ویب ڈیسک : عوامی سواری ،عوامی دسترس سے باہر ہوگی ،قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ہنڈا کمپنی نے قیمتوں میں ایک بار پھر 3 سے 8 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 سی سی 3 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 2 ہزار 900 روپے کی ہوگئی، ہنڈا سی جی 125 سی سی 4 ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ۔سی ڈی ڈریم 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی ہوگئی،ہنڈا پرائڈر 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 39 ہزار 900 روپے ، ہنڈا سی جی 125 سی سی 4 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 63 ہزار 500 روپے کی ہوگئی۔ہنڈا سی جی 125 سپیشل 4 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 93 ہزار 500 روپے ،ہنڈا سی بی 125 ایف 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کی ہوچکی،ہنڈا سی بی 150 ایف 8 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 900 روپے کی ہوگئی جبکہ ہنڈا سی بی 150 ایف سلور 8 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 900 روپے کی ہوچکی،یکم مئی سے ہنڈا ن قیمتوں کا اطلاق کرے گا۔