ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،محکمہ موسمیات نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا امکان ہے اور یکم سے تین مئی کے دوران بلوچستان سندھ و پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہےجبکہ یکم سے دو مئی کے دوران کراچی سمیت سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ دو سے چار مئی کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی جبکہ یکم سے پانچ مئی کے دوران خیبر پختونخوا و کشمیر گلگت بلتستان میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ   کراچی میں 29,30 اپریل کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ عید کے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہے گا، پاکستان میں بارش ہونے سے  ہیٹ ویو کے بعد بننے والا پریشر بھارت کی جانب مڑ جائے گا جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔ 

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آغاز شمسی کلینڈر کے مطابق عرب ممالک اور چند خلیجی ممالک میں 2 اپریل اور پاکستان میں 3 اپریل 2022 کو ہوا تھا جس کے مطابق اگر 29 روزے ہوئے تو عید 2 مئی اور  اگر 30 ہوئے تو عید 3 مئی کو ہوگی۔ 

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن ہونے کا امکان ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔