ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد نبوی ﷺ واقعے پر مولانا فضل الرحمان کا بھی ردعمل آگیا

مسجد نبوی ﷺ واقعے پر مولانا فضل الرحمان کا بھی ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ روضہ رسول ﷺ کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، اسے کسی اور چیز سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا، ایک سیاسی اختلاف کی بنیاد پر حرم پاک ﷺ کی توہین پر احتجاج کرنا چا ہیے۔ 

گزشتہ روز  شہبازشریف کی کابینہ میں شامل اراکین کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے موقع پر مسجد نبوی ﷺ میں موجود کچھ افراد نے نعرے بازی کی اور وفاقی کابینہ کے اراکین سے بدتمیزی بھی کی۔مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی کابینہ اراکین کیساتھ بدتمیزی  کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہی ہیں جس کی مذہبی اور دیگر شخصیات کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا، سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ روضہ ﷺ کی توہین قابل مذمت ہے، حرم کے تقدس کا تقاضہ تک نہیں دیکھا کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان  نے جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں تمام مسالک کے آئمہ اس عمل کی مذمت کریں اور امت مسلمہ کو آگاہ کیا جائے کہ اسے روضہ اقدس ﷺ کی توہین کے علاوہ کسی اور چیز سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔