پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پی ٹی آئی  نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے ملین مارچ کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے 20 لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کی تیاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے لیے ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پر مشتمل مارچ کو اسلام آباد لانے، کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 

شرکاء کو بتایا گیا کہ کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔ شرکاء نے پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے لیے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا۔ ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں کارکنان کو انتخابات کی بھرپور تیاری کے آغاز کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔