زین مدنی: معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ایک لمبے عرصے کے بعد اپنی 'لک' تبدیل کرلی، یہ لک انہوں نے ایک بھارتی گلوکارہ کی فرمائش پر تبدیل کی۔
تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان نےاپنا حلیہ بدل لیا، راحت فتح علی خان نے اس سے قبل 2007 میں اپنی اہلیہ کے کہنے فرینچ داڑھی ختم کرکے کلین شیو کر لی تھی،اب ایک بھارتی گلوکارہ کے کہنے پر انہوں نے اپنی فیس لک تبدیل کرتےہوئےمونچھیں رکھ لیں، اب یہ کس گلوکارہ کے کہنے پر لک تبدیل کی یہ تو معروف گلوکار راحت فتح علی خان ہی بتاسکتےہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان نئے حلیہ میں نظرآرہے ہیں۔