کورونا کےپھیلاؤ کو روکنے کیلئےسخت اقدامات کرنے ہونگے،اسپیکر پنجاب اسمبلی

Ch pervaz Elahi meeting with Cm
کیپشن: Ch pervaz Elahi meeting with Cm
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:وزیراعلیٰ پنجاب  اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کورونا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سخت نفاذ اور ویکسین کے عمل میں تیزی لانے پر بھی پر اتفاق کیا۔
  تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب  سےسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کی ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید بھی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی   نےکورونا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار،اس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سخت نفاذ اورویکسین کے عمل میں تیزی لانے پر بھی پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کورونا خطرناک شکل اختیار کر رہا ہےسخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے اداروں کو متحرک کیا جائے اور صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرکےفیصلے لیےجائیں۔

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا تھا  کہ پنجاب بھر میں کورونا ویکسین کا عمل تیز کر رہے ہیں، ساٹھ اور پچاس سال کے افراد کی ویکسین کے ساتھ ساتھ چالیس سال کے افراد کی رجسٹریشن بھی شروع کر دی ہے،ہسپتالوں کی ضروریات کا جائزہ لے کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب @UsmanAKBuzdar اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات: وزیر اعلی پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کا کورونا کی صورتحال پر اظہار تشویش