ویب ڈیسک: اداکارہ زینب قیوم نےٹوئٹر پر کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤکے دوران ہونے والے تجربے کو شیئر کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے لکھا کہ ’اس وبا سے خوفزدہ ہونے کے سبب ایک سال کے دورانیے میں سوائے سیٹس پر اپنے ساتھی اداکاروں میں سے کسی سے بھی نہیں ملی اور اب تک کورونا وائرس کے 11 ٹیسٹ کروا چکی ہوں جو کہ منفی آئے ہیں۔
ایک اداکارہ کی حیثیت سے میرے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے کہ مجھے کورونا کے سخت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے کام کے لیے جانا پڑتا ہے۔زینب قیوم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سماجی تقریبات کا اہتمام اور شرکت سے گریز کریں۔
We love how socially responsible ZQ is being during this pandemic ???????? #ZainabQayoom @zainaconda pic.twitter.com/3OKtrhajC0
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) April 28, 2021
یا د رہے کہ دنیا کے دیگر مما لک کی طرح پا کستان میں بھی کورونا وا ئرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔اس وجہ سے حکومت نے سحتی سے ایس او پیز پر عملدر آ مد کی ہدا یت کی ہوئی ہے۔