ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی او سی کا اہم اجلاس، عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان

Eid ul Fitar Vacation
کیپشن: Eid ul Fitar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، عیدالفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی۔ عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔ 8سے 16 مئی تک"گھر رہو محفوظ رہو" کی حکمت عملی پر عمل درآمد  کیا جائے۔ زیادہ چھٹیوں کا مقصد  عید کے دوران ملکی سطح پر نقل حمل کو محدود کرنا ہے۔ یوم علی، شب قدر، اعتکاف، جمعتہ الوداع کےلیے جاری گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یکم مئی سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت عید سے قبل لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کیلئے تیار

"گھر رہو محفوظ رہو" کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹس، دکانیں اور کاروبار بند رہیں گے۔ این سی او سی کے اجلاس میں چاند رات بازاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام مہندی، جیولری اور کپڑوں کے اسٹالز پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔ 

لاہور میں 8 سے16 مئی تک تمام تفریحی و پبلک مقامات بند رہیں گے۔ عید کی چھٹیوں میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے جبکہ ایک سے دوسرے شہر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں لوگوں کی جانب سے تاریخی مقامات کا رخ کر لیا جاتا ہے اور اسے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخی مقامات جن میں مری، سوات،کلام یا ساحل سمندر بھی تاریخی مقامات کو بند رکھا جائے گا اور ان کی جانب جانے والے راستے بھی بند رکھے جائیں گئے۔ تمام ریسٹورانٹس، ہوٹلز اور شاپنگ مال بھی بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، تاجر برادری کا ردعمل سامنے آگیا

دوسری جانب لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 331 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 34 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 229 مریض داخل ہیں جن میں سے 812 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم 417 مشتبہ مریض داخل ہیں۔ کورونا وائرس کے 273 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔

شدید علیل مریضوں میں سے 230 سرکاری اور 44 مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ شہر میں کورونا وائرس کی شدت کے باعث ہسپتالوں کے آئی سی یوز کے 94 فیصد بستر بھر چکے ہیں۔ لاہور میں حالیہ لہر کے دوران مثبت کیسز کی شرح بھی بڑھ رہی ہے جو اب 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔