ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد میں دو سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین،اہم انکشافات

child murder
کیپشن: child murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)غازی آباد میں دو سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین ،پولیس نے دو سالہ بچے کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق غازی آباد ہے علاقے میں دو سالہ شایان کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کی لاش گھر کے قریب ہی خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی تھی۔معصوم بچے کو قتل کرنے والی  چچی نکلی،پولیس نے بھتیجے کو قتل کرنے والی چچی سندس کو گرفتار کر لیا ۔

ایس پی انویسٹی گیشن رائے اجمل کے مطابق شایان کو اس کی چچی نے قتل کیا اورملزمہ سندس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق ملزمہ نے حسد کی وجہ سے بچے کو قتل کیا۔ملزمہ کے مطابق اس نے بچہ کا گلہ دبا کر چھت سے نیچے پھینک دیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں معاونت کے شبے پر مزید تفتیش جاری ہے ۔

 واضح رہے کہ مذکورہ بالا واقعہ کو  پہلا واقعہ نہیں قبل ازیں بھی اس قسم کے واقعات ہوتے رہے ہیں جن میں قاتل کوئی اور نہیں بلکہ گھر کا کوئی قریبی فرد ہی نکلا۔